Oct ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی ماہرین کے ہاتھوں گریڈ پانچ کے پروپائلین اور پولی تھائلین کی پیداوار

ایرانی ماہرین نے پانچ گریڈ کے پروپائلین اور پولی تھائلین بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

پروپائلین، ایک پیٹروکیمیکل پیداوار ہے جو مختلف پولی مرز کی پیداوار کے لئے خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔اسی طرح پولی تھائیلین، مختلف قسم کے پلاسٹک وسائل منجملہ پائپ، پولیمر شیٹس، فائبرز، اشیا کے پیکنگ ظروف اور پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے کے کام آتی ہے۔جم پیٹروکیمیکل کمپلکس کے منیجنگ ڈائریکٹر حسین میرافضلی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیرہ قسم کی پیٹروکیمیکل اشیا بنائی جا رہی ہیں، کہا ہے کہ یہ کمپلکس، دنیا کی تیسری ایسی کمپنی ہے جہاں اس قسم کی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔یہ مصنوعات دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ترکی، روس، وسطی ایشیا کے ممالک، چین، ہندوستان اور یورپ کو برآمد کی جاتی ہیں۔

ٹیگس