Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پانچ روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے اور یہ قیمت بڑھکر ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت اب دو سو بہتر(272) روپے ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی تیرہ روپے فی لیٹر بڑھا کر دو سو ترانوے(293) روپے کردی گئی ہے۔

پاکستان میں تیل و گیس کی کمی کے باوجود ایران کی گیس پائپ لائن امن پروجیکٹ پر بیرونی دباؤ کی بنا پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک مہلت رکھی گئی تھی اور اس مہلت کے خاتمے سے پہلے ہی دو ارب ڈالر مالیت کے اخراجات کے ساتھ اپنے معاہدے پرعمل کیا اور ایران کی گیس پائپ لائن کو پاکستان سے ملنے والی مشترکہ سرحد تک پہنچا دیا اس کے باوجود کہ ایران نے اس پروجیکٹ پر پاکستان کی خاطر اپنا بے تحاشا بجٹ صرف کیا تاہم پاکستان نے توانائی کی اپنی ضرورت کو دیگر طریقوں سے پورا کرنے کی منجملہ قطر سے گیس لینے کے لئے اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے سے گریز کیا ہے۔

ٹیگس