Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران انٹر پارلیمنٹری یونین کی پریزائیڈنگ کمیٹی کا رکن منتخب

ایران کی رکن پارلیمنٹ فاطمہ حسینی کو کثرت رائے سے انٹر پارلیمنٹری یونین پریزائیڈنگ کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق انٹرپارلیمنٹری یونین کے ایشیا بیسفک گروپ اور وومن کونسل میں ہونے والی رائے شماری کے دوان فاطمہ حسینی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔انٹر پارلیمنٹری یونین کا قیام اٹھارہ سو اناسی میں عمل میں آیا تھا اور اس کا مقصد دنیا بھر کیپارلیمانوں کے درمیان تعاون کے ذریعے عالمی امن وسلامتی اور جمہوریت کو فروغ دینا ہے۔آئی پی یو کا مرکزی دفتر سوئزرلینڈ میں واقع ہے اور اس وقت دنیا کے ایک اسو اڑتالیس ممالک اس کے رکن ہیں۔

ٹیگس