فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کا سلسلہ جاری
فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ عالمی سطح پر جاری ہے-
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزید زمینوں پر قبضے پر مبنی صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ کے حالیہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صیہونی حکومت مغربی کنارے کی مزید زمینوں پر قبضے کے ذریعے اس علاقے میں صیہونیوں بستیوں کا دائرہ بڑھانے، اس علاقے پر سیکورٹی کنٹرول کو مستحکم کرنے اور غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے جیسے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسماعیل بقائی نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام اور صیہونی جیلوں میں فلسطینی باشندوں کو مسلسل غیر قانونی طور پر قید رکھے جانے اور ان پر شدید تشدد سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ صیہونی حکومت ان اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے درپے ہے۔ ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کی سرزمینوں پر قبضے کی روک تھام اور صیہونی حکام کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کے مقصد سے آگے بڑھنے کی اپیل کں۔انہوں نے یورپی ممالک بالخصوص برطانیہ اور جرمنی کے کردار کو امریکی حمایت کے سائے میں فسلطینی عوام کی ہو رہی نسل کشی میں مؤثر قرار دیا۔