ایران کا ہندوستان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار
ایران نےہندوستان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےہندوستان کے شمالی علاقے امرتسر میں ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کل ہندوستان کی ریاست امرتسر کے قریب میلہ منانے والا ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور ایک سے سے زائد شدید زخمی ہوئے. جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ضلعی پولیس افسر لکھبیر سنگھ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں شریک تھے اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور پٹاخوں سے گونج رہا تھا کہ انہیں ٹریک سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا۔
حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔