Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی طالبعلم کے لیے عالمی ایوارڈ

ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے ایجادات کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

بوریلیس اسٹوڈینٹس انوویشن ایوارڈ، دنیا بھر میں پولی ایتھیلین اور پولی پروپیلین سیمت مختلف کیمیائی مادوں کے بارے میں نمایاں تحقیقات انجام دینے والے طلبا و طالبات کو دیا جاتا ہے۔نوید مستوفی سرکاری، بوریلیس اسٹوڈینٹس انوویشن ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایرانی طالبعلم ہیں۔انہیں یہ ایوارڈ، پولی اولفن نامی مادے کے بارے میں ان کی تحقیقات پر دیا گیا ہے۔پولی اولفن خام تیل سے نکلنے والی ذیلی پروڈکٹ ہے۔

ٹیگس