بجلی کی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش
Nov ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
ایران میں بجلی کی صنعتوں کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش کاآغاز ہوگیا ہے۔
اس چار روزہ بین الاقوامی نمائش کا باضابطہ افتتاح ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے جمعہ کے روز تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کےدوران کیا۔اس بین الاقوامی نمائش میں جرمنی، آسٹریا، روس، برطانیہ، چین اور امریکہ سمیت دنیا کے اٹھارہ ملکوں کی ستر کمپنیوں نے بجلی کی صنعت سے متعلق جدید مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی کی مصنوعات بھی نمائش کے لئے رکھی جائیں گی اور اس شعبے میں مختلف ملکی سائنسی مراکز اور انسٹی ٹیوٹ نے حصہ لیا ہے۔پانچ نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ایران کی پانچ سو دس کمپنیاں شریک ہیں اور بجلی کی پیداواری صنعت کے حوالے سے اپنی تیارہ کردہ ٹیکنالوجیوں کی نمائش کر رہی ہیں۔