معدنیات اور کانکی کی چودھویں بین الاقوامی نمائش
معدنیات اور کانکنی سے متعلق چودھویں بین الاقوامی نمائش ایران کون مائن دوہزار اٹھارہ جمعے سے تہران میں شروع ہوگئی۔
ایران کے وزیر صنعت و معدنیات و تجارت رضا رحمانی ہفتے کے روز ایک تقریب کے دوران ایران کون مائن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔اس نمائش میں ایک سو ساٹھ ایرانی اور چالیس غیر ملکی کمپنیوں نے معدنیات اور کانکنی کے آلات ، مشینیں اور سافٹ ویئر سسٹم نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔ایران کونمائن دوہزار اٹھارہ میں ایران کے علاوہ اٹلی، جرمنی، ترکی، چین، روس اور پولینڈ سے تعلق رکھنے چالیس کمپنیاں شریک ہیں۔اس موقع پر معدنیات اور کانکنی کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔ایران میں سالانہ چار سو ملین ٹن کے قریب معدنی اشیا کانوں سے نکالی جاتی ہیں جن میں ساٹھ فی صد بلڈنگ میٹریل کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔