Nov ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی معاملات پر ایران و روس  کا تعاون ناگزیر

ایران اور روس نے انسداد دہشتگردی اور مشترکہ تجربات کے تبادلوں کے حوالے سے تعاون پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پرآئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور انٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین واسلی بسکرف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی معاملات پر اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان تعاون نہایت ضروری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل اور عالمی تبدیلیوں پر دونوں ممالک قریبی اور اہم مشاورت کرتے ہیں.

علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور روس کی پارلیمنٹ بالخصوص پارلیمانی وفود دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے کردار ادا کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر شعبے کے حوالے سے ایران اور روس ہمیشہ امریکی منفی اقدامات کی زد میں رہے ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ اس سے نمٹنے کے لئے موثر تعاون کریں.

اس ملاقات میں روسی پارلیمنٹ کے سنیئر رکن واسلی بسکرف نے دونوں ممالک کی خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ روس، ایران کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کی توسیع سے متعلق مزید مذاکرات کا خواہش مند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ انسداد دہشتگردی، انتہاپسندی کی روک تھام، انسداد منشیات اور سائبر سیکورٹی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں.

 

ٹیگس