ایران میں اقتصادی بحران پیدا کرنے والوں کو پھانسی
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
ایران میں سکوں کے بادشاہ( کنگ آف گولڈ) سمیت دو افراد کو کرپشن کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کوآج بدھ کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا.
ایرانی عدالت نے اس سے پہلے "وحید مظلومین" عرف کنگ آف گولڈ اور "محمد اسماعیل قاسمی" کو سزائے موت سنائی تھی.
دونوں بدعنوان مجرموں کی جانب سے ملک کی معیشت کو درہم برہم کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تھا جبکہ وہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے بڑے پیمانے پر سونے اور غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کرتے تھے.ایرانی عدلیہ نے جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر آج صبح عمل درآمد کردیا گیا ۔