خطے کی خطرناک صورتحال پر ایرانی مؤقف
Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
محمد جواد ظریف اٹلی کے دو روزہ دورے پر بدھ کی رات روم پہنچ گئے جہاں وہ بحیرہ روم ڈائیلاگ سے متعلق سالانہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جو عالمی بحیرہ روم ڈائیلاگ کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی پہنچے کہا کہ دنیا کو خطے کی خطرناک صورتحال سے متعلق ایرانی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم ڈائیلاگ کانفرنس کے ذریعے ہم دنیا کو خطے کی خطرناک صورتحال کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کے ذریعے امریکہ کی یکطرفہ پالیسی، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف اپنا مؤقف اُجاگر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ روم کانفرنس کے موقع پر وہ اطالوی قیادت اور اس میں شریک بعض ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔