یمن کے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی امریکی کابینہ اور وزیر جنگ پر شدید تنقید
Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ، بالخصوص ان کے وزیر جنگ کا ڈھانچہ اور پالیسیاں صہیونی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الحوثی نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ ان لوگوں میں سے ہیں جو صہیونیت سے سب سے زیادہ جڑے ہوئے ہیں اور اس کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر جنگ نے کھلم کھلا اسلام، مسلمانوں اور یہاں تک کہ پیغمبر اسلام (ص) سے دشمنی کا اظہار کیا ہے۔
الحوثی کے مطابق، کچھ امریکی حکام اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کو جواز بخشنے کے لیے اپنے فوجیوں کے سامنے صہیونیت کے نظریات پیش کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel