Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی سےعالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء ملاقات کریں گے

عالمی اتحاد امت کانفرنس کی افتتاحی نشست کل تہران میں منعقد ہوئی جس میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹرحسن روحانی نے خطاب کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والی 32ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس میں شریک 100 ملکوں کے مختلف سیاسی اور مذہبی رہنما رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے خصوصی طور پر ملاقات کریں گے.

عالمی اتحاد امت کانفرنس کی افتتاحی نشست کل تہران میں منعقد ہوئی جس میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹرحسن روحانی نے خطاب کیا.

اس نشست میں سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم اور عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے بھی خطاب کیا.

اتحاد امت کی عالمی کانفرنس میں 100 ممالک سے 350 مہمان شریک ہیں جو ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے.

اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کریں گے.

 

ٹیگس