ایران کے نائب وزیر دفاع کا پاکستان کی دفاعی نمائش کا معائنہ
Nov ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان کی دفاعی نمائش میں انھوں نے اس نمائش میں پیش کئے جانے والے پیشرفتہ ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا۔
باون ملکوں کی پانچ سو بائیس اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت سے کراچی میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش منگل کے روز شروع ہوئی ہے جس کی افتتاحی تقریب سے پاکستان کے صدر عارف علوی نے خطاب کیا۔
اس سے قبل ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت ایک سطحی دفاعی و فوجی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان میں اس نمائش میں شرکت کی تھی