Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • OPCWکو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی مذمت

ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی نےکیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے تنظیم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس تنظیم کا شیرازہ بکھر جائیگا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی رضا نجفی نے جمعہ کے روزکیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کو مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا بڑا ملک قرار دیتے ہوئے اس کانفرنس کی شکست میں امریکی کردار پر کڑی نکتہ چینی کی۔

رضا نجفی نے کہا کہ امریکہ نہ فقط خود کیمیائی ہتھیار استعمال کرتا ہے بلکہ  وہ صدام اور دوسرے دہشتگردوں کا بھی حامی ہے جو کیمیائی اور مہلک ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے اسے اس کنونشن کے دیگر رکن ممالک کے بارے میں اظہار خیال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی نے کہا کہ امریکہ نے اپنی تفرقہ انگیز اور خطرناک پالیسی کی وجہ سے تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں اس لئے اسے زیب نہیں دیتا کہ وہ سربراہی کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے بارے میں کانفرنس کے رکن ممالک کے فیصلوں پر نکتہ چینی کرے۔

 

ٹیگس