ایران کا امریکہ کو انتباہ، سلامتی کونسل سےغلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے
Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق دہرے معیار پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ نے نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کیا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داری پر جوابدہ ہے لہذا وہ سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھا کر اپنی اس شکست کو نہیں چھپا سکتا.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران کی دفاعی ترقی پر کوئی پابندی نہیں اور دوسری جانب قرارداد کے خلاف بیان دیتا ہے.
محمد جواد ظریف نے امریکہ کو تجویز دی کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف بولنے کے بجائے اس پرتمام فریقین کے عمل درآمد پر توجہ دے.