Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • اوپیک فیصلے  سے امریکیوں کو شکست ہوئی : صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے حالیہ فیصلے سے امریکی انتظامیہ کو ایک اور شکست ہوئی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت کے سامنے اوپیک ممالک کی مزاحمت قابل قدر ہے.

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اوپیک معاملات میں مداخلت اور تیل پیداوار کو متاثر کرنے کی کوششں کی لیکن اوپیک ممالک کے تعاون بالخصوص ایرانی حکومت کی موثر حکمت عملی سے امریکیوں کو شکست ہوئی.

اس اجلاس میں ایرانی وزیر تیل نے اوپیک تنظیم کے حالیہ اجلاس سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر ڈاکٹر روحانی نے حکومتی پالیسی بالخصوص وزیر تیل کی کوششوں کو سراہا.

یاد رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک ممالک کے دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ اوپیک اراکین 8 لاکھ اور نان اوپیک ممبران 4 لاکھ بیرل تیل اپنی پیداوار سے کم کریں گے.

ٹیگس