Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • رحلت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کی وفات کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جو کل رات سے شروع ہوا آج رات تک جاری رہے گا۔

آپ کا نام فاطمہ اور سب سے مشہور لقب معصومہ تھا۔ یہ لقب انہیں امام ھشتم حضرت علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا تھا۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کی مظھر تھی-

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ دس ربیع الثانی کوغریب الوطنی میں بہت زیادہ غم اندوہ دیکھنے کے بعد وفات پاگئیں اور اپنے غریب الوطن بھائی کا دیدار نہ کرسکیں ۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت یکم ذیقعد 173 ھجری قمری میں ہوئی۔

قم کی سرزمین آپ کے غم میں ماتم کدہ بن گئی ۔ قم کے لوگوں نے کافی عزت واحترام کے ساتھ آپ کی تشییع جنازہ کی اور آپ کو سپرد خاک کیا ۔آپ کا روضہ آج  علم و معرفت کا گہوارہ اورتمام مسلمانوں کی زیارتگاہ بنا ہوا ہے۔

سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین ناظرین اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس