ایران میں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کی 12ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں آج صبح جزیرہ قشم میں امن کے پیغام اور رسول الله(ص) کے کوڈ ورڈ سے شروع ہوا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد خاکپور نے آج صبح کہا کہ 12ویں پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقیں جو قومی اتحاد کے سائے میں اقتدار، طاقت کے مظاہرے اور دفاعی صلاحیت کو جدید بنانے کے مقصد سے شروع ہوئیں مکمل طور پر دفاعی مقاصد کیلئے اور دشمن کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کے استعمال کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا.جنرل خاکپور کا کہنا تھا کہ ایران کی طاقت ملکی دفاع پر مبنی ہے جبکہ ہم کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہیں تاہم اگر دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات کرے تو ایسی تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.