پیغمبر اعظم 12 فوجی مشقوں کا اختتام
جنوبی ایران میں واقع جزیرہ قشم میں پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقیں اپنے تمام مقاصد کے حصول کے بعد ختم ہو گئیں۔
پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں دفاع سے حملہ آور ہونے کی حکمت عملی اور ایرانی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دشمن کے علاقے میں جنگ پہنچانے کا عمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔
دریں اثنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلام کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی توانائی دفاعی نوعیت کی ہے۔
انھوں نے جزیرہ قشم میں پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقوں کے آغاز کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ یہ فوجی مشقیں دشمنوں کے دعؤوں کا جواب ہیں اور دشمنوں کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ ایران کی فوجی توانائی دفاعی نوعیت کی ہے اور امید ہے کہ دشمن اب ایران کے جواب دینے کی صلاحیت کو بخوبی سجھ گئے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقیں جزیرہ قشم میں قومی اتحاد کے پرچم تلے اقتدار کی نمائش اور دیرپا امن کے نعرے کے ساتھ اسٹریٹیجک سطح پر نئی دفاعی توانائی کے مظاہرے کے لئے ہفتے کی صبح شروع ہوئی تھیں۔