Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • خبردار، ایران کو دھمکانے کی کوشش نہ کرنا، ایرانی جنرل کا انتباہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران فوجی دھمکیوں اور سیکورٹی خطرات کا مرحلہ عبور کر چکا ہے اور اب کوئی بھی طاقت ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی سوچ بھی نہیں سکتی۔

انھوں نے دنیا میں امریکی اقتدار کے بڑھتے ہوئے زوال پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے بہت سے سیاستداں اور مبصرین بھی علاقے میں ایران کی طاقت کا اعتراف کرتے ہیں اور امریکی اب یہ کہنے کی جرآت نہیں کر سکتے کہ میز پر فوجی آپشن موجود ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کی فوجی مشاورت کے ساتھ ساتھ اگر عراق و شام کے عوام کی مجاہدت نہ ہوتی تو علاقے میں اور زیادہ مسائل پیدا ہو جاتے اور اسی مجاہدت، استقامت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے جو شام میں شکست کھانے کے بعد امریکہ راہ فرار پر مجبور ہوا ہے۔
انھوں نے استقامت و مزاحمت کی مدت کے بارے میں بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق امریکہ جب تک اپنی سامراجی خصلت سے باز نہیں آجاتا، استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس