Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • خطے میں بدامنی قائم رکھنے کی سازش ناکام ہو گئی

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ علاقے میں بدامنی جاری رکھنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور شام کی تبدیلیاں اس کا واضح ثبوت ہے۔

 اتوارکے روز اپنے ایک بیان میں میجرجنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ مغربی ملکوں کے جاسوسی اداروں کے پروردہ دہشت گرد شام کی قانونی حکومت کے گلے پڑ گئے تھے اور انہیں مغربی ملکوں کی ہر طرح کی امداد اور حمایت حاصل تھی۔  
جنرل باقری نے کہا کہ دشمنوں نے دہشتگردوں کی حمایت اور شام میں ان کے محاصرے کے وقت بھی، اپنے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام کی تقسیم کی امریکی سازش اور شامی عوام پر بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شام کو نشانہ بنانے کے لئے صیہونیوں اور دہشتگردوں کی حمایت کے لئے بعض علاقائی اور عرب ممالک کا استعمال کیا۔
میجرجنرل محمد باقری نے تیس دسمبر کے دن کی مناسبت سے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی آگاہی اور بصیرت کے ذریعے فتنے کی آگ خاموش کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔

ٹیگس