Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

خاتون یورپی رہنما امریکہ کے بلائے گئے اینٹی ایران اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی امریکہ کی جانب سے پولینڈ میں منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی ۔

ترجمان یورپی یونین نے جمعرات کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موگرینی اجلاس کے دنوں میں غیر ملکی دوروں پر ہوں گی جس کی وجہ سے ان کی اس اجلاس میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے خلاف ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 اور 14 فروری کو پولینڈ میں ہو گی ۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقد ہونے والے امریکہ کے ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولش حکومت کا یہ اقدام باعث ذلت ہے ۔

محمد جواد ظریف نے اجلاس کے مندوبین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف آخری مضحکہ خیز نمائش کے شرکاء یا اب مرچکے ہیں یا ذلیل اور تنہائی کا شکار ہیں مگر اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح طاقتور ہے ۔

ٹیگس