Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • صحافیوں کی حامی فیڈریشن کے ترجمان کا انٹرویو

امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بارے میں صحافیوں کی حامی فیڈریشن کے ترجمان ارنسٹ ساگاگا کا انٹرویو۔

امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

جی سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ انھیں کیوں گرفتار کیا گیا۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں مرضیہ ہاشمی پر کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد نہیں کیا گیا-

اسی طرح اس طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے کہ اتنے دنوں سے وہ حراست میں رہیں مگر اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔ جبکہ ابھی تک انھیں حراست میں لئے جانے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی گرفتاری کی وجہ کیا ہے اور کیا ان کے حقوق کی رعایت کی جا رہی ہے؟ مرضیہ ہاشمی کو وکیل تک دسترسی کا حق حاصل ہے جس کی رعایت ضروری ہے۔ ان کے گھر والوں کو ان سے ملنے دیا جانا چاہئے۔

ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ کیا انھیں وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو اس طرح کے واقعات میں دیگر امریکی شہریوں کو حاصل ہوتے ہیں۔

مرضیہ ہاشمی کو وکیل کی فراہمی میں روک تھام پر انھوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کے اس قسم کے اقدامات تشویشناک ہیں۔ جس کسی کو بھی اس کی آزادی ختم کر کے اس طرح سے حراست میں لے لیا جائے اسے وکیل دیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے موکل کا دفاع کر سکے۔

ہم حکومت امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مرضیہ ہاشمی کو وکیل سے رابطہ قائم کرنے دے تاکہ ان کی صورت حال واضح ہو سکے اور ان کا وکیل مرضیہ ہاشمی کے گھر والوں اور پریس ٹی وی میں ان کے اسٹاف کے لوگوں کو ان کی صورت حال سے باخبر کر سکے۔

جمہوریت و انسانی حقوق کے دعویدار ملک امریکہ میں ٹی وی اینکر کی گرفتاری پر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکی حکام شہریوں کے حقوق کی رعایت کرنے کا دعوی کرتے ہیں تاہم دیکھنا ہو گا کہ اس کیس میں وہ کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس کیس میں وہ مرضیہ ہاشمی کے انسانی حقوق کا پاس و لحاظ رکھیں گے اور انھیں وکیل تک دسترسی کا موقع فراہم کریں گے۔

 حکومت امریکہ کے ہاتھوں صحافی کی حیثیت سے مرضیہ ہاشمی کے حقوق کی خلاف ورزی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ جب ہم انسانی حقوق کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس میں ان کے پیشے کے حقوق بھی شامل ہیں، البتہ ایک صحافی کی حیثیت سے انھیں حق و حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ صحافی کی حیثیت سے انھیں سفر کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ انھیں اپنے گھر والوں، دوستوں اور رشتے داروں سے ملنے کے لئے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔ جب تک ان سے کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی انھیں تمام حقوق حاصل ہونے چاہئیں یعنی ان کے انسانی حقوق اور صحافی کی حیثیت سے ان کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا جانا چاہئے۔

ٹیگس