ایران نے کی امریکی سازشوں کے خلاف وینزویلا حکومت کی حمایت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سازشوں کے خلاف وینزویلا کی قوم اور حکومت کی حمایت کرتا رہے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے وینزویلا کے ہم منصب خورخہ آررہ آسا کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کی۔ اس گفتگو میں فریقین نے آزاد و خودمختار حکومتوں بالخصوص وینزویلا کے خلاف امریکی سازشوں سے نمٹنے کے لئے عالمی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران میکسیکو اور یوراگوئے کی حکومتوں کی تجاویز اور دوسرے طریقوں پر مبنی وینزویلا کی حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور سیاسی حل پر بات چیت کی گئی .
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو صدر کے عہدے کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم عالمی سطح پراسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور ترکی سمیت کئی ممالک نے وینزویلا کی حکومت اور اس ملک کے صدر نکولس میڈورو کی حمایت کرتے ہوئے اس ملک کے اندورنی مسائل پر کسی بھی غیرملکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.