ایران میں دہشت گردانہ حملہ، ایک شہید 5 زخمی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نیکشہر میں آج ایک دہشتگردانہ کارروائی ہوئی۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے بیان کے مطابق آج صبح دہشتگردوں نے نیکشہر میں رضا کار فورس بسیج کے مرکز پر دہشتگردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ دہشتگرد گروہ جیشالظلم نے دہشتگردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دہشتگرد گروہ جیش الظلم سلفی اور وہابی سوچ رکھتا ہے اور وہ دہشتگرد تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں 26 اپریل 2017 کو میرجاوہ میں 9 سرحدی محافظوں کی شہادت بھی شامل ہے۔
دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے اسی طرح ایران کے مشرقی سرحدی علاقوں میں8 سرحدی محافظوں کو شہید کرنے اور پھر ان کے جسد خاکی کو جلانے میں بھی کردار ادا کیا۔