Feb ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران علاقے میں پائیدار امن و صلح کے لئے کوشاں: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء کا علاقہ غیر ملکیوں کی مداخلت کی وجہ سے انتہا پسندی کا شکار ہوا ہے اور اس علاقے کی صورتحال خراب ہوئی ہے لیکن ایران ایک مستحکم ملک کے طور پر اس علاقے میں پائیدار امن و صلح کے لئے کوشش کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے کل اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں کی صدر مملکت حسن روحانی سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عراق اور شامی عوام کی جدوجہد، یمن کے عوام کے خلاف غیر ملکی جارحیت ، فلسطینی عوام کےکے خلاف صیہونی سازشوں اور جارحیت کے خلاف ان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے کہا کہ تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے 40 سال کا سفر طے کیا اور اسی  راستے پر وہ گامزن ہیں اور ایران سائنس سمیت تمام شعبوں میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

ٹیگس