Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • وارسا اجلاس سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ وارسا اجلاس بے فائدہ ہے اس لئے کہ اس سے ایران کی طاقت و قدرت پر کسی بھی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ نے کہا ہے کہ وارسا اجلاس میں ایران مخالف کوئی بات نہیں کی جائے گی تاہم اب دیکھنا ہے کہ  اجلاس کے انعقاد کے موقع پر پولینڈ اپنے وعدے پر کس حد تک عمل کرتا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے وارسا کانفرنس کو اینٹی ایران قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کردیاہے ۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے ایرانو فوبیا کی مہم کے تحت امریکی کوششوں کے دائرے میں گیارہ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن تیرہ اور چودہ فروری کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایران مخالف اجلاس تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگس