Feb ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ مستعفی ہو گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے پیر کی رات دیر گئے انسٹا گرام پر اپنے استعفا کا اعلان کیا۔

محمدجواد ظریف نے  شہزادی کونین حضرت فاطمه زہرا سلام الله علیها کی ولادت با سعادت، مدر ڈے اور روز خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے ایران کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان 67 مہینوں میں مجھ سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے اس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے معاون سید عباس موسوی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدجواد ظریف کے استعفے کی تائید و تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں زیادہ وضاحت نہیں کی۔

 

ٹیگس