Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اور آرمینیا کے درمیان مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور آرمینیا نے باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کی دو دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی دستاویزات دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان بھی شریک تھے۔

مفاہمت کے ایک دستاویزات پر ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن اور آرمینیا کی وزارت اقتصاد و سرمایہ کاری جبکہ دوسری دستاویز پر ایران کی سپریم کمیٹی برائے فری انڈسٹریل اور اکنامک زون کے اعلی عہدیداروں نے دستخط کیے۔
قبل ازیں جب آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان اپنے وفد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے تو صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
 آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیاں بدھ کی صبح ایک اعلی سطحی اقتصادی اور سیاسی وفد کے ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔

ٹیگس