Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے غیر قانونی جارحیت سے بچانے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے : سید عباس عراقچی

وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور اسے غیرقانونی جارحیتوں سے محفوظ رکھنے کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون و اشتراک عمل کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے ۔

سحرنیوز/ایران:   ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دس فروری کو ترکیہ میں اپنی ملاقاتوں کے بعد آج ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے غیر قانونی جارحیت سے بچانے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

سید عباس عراقچی نے آج سنیچر کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزيرخارجہ فیدان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات نیز علاقائے مسائل کے بارے میں گفتگوئی ہوئی جو ہمیشہ کی مانند تعمیری رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں، میں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور وہ ایک منصفانہ جوہری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے جس سے ایرانی قوم کے جائز مفادات کا تحفظ ہو ، ایک ایسا معاہدہ جو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے بغیر پابندیوں کے موثر خاتمے کی ضمانت پر مشمتل ہو۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ دوسرے پڑوسی برادر ملکوں کے ساتھ ہی ترکیہ نے بھی اپنی بہترین کوششوں کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے حصول میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ان کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 

ٹیگس