Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی موجودگی میں قزوین رشت ریلوے لائن کا افتتاح

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں تہران کے مغرب میں قزوین اور شمالی ایران کے شہر رشت کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح ہوا۔

ایران کی برآمدات و درآمدات اور اسی طرح خلیج فارس نیز دیگر پڑوسی ملکوں اور آزاد سمندر تک شمالی ایرن کے علاقوں سے اشیا و مصنوعات کی منتقلی کے لئے اس نئی ریلوے لائن کا قیام، خاص اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنی کابینہ کے بعض اراکین کے ساتھ شمالی ایران کے صوبے گیلان کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس