Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران ایک عالمی طاقت بنتا جا رہا ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک عالمی طاقت میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔

انھوں نے جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی طاقت میں تیزی کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی دفاعی و فوجی طاقت و توانائی کے بل بوتے پر جب تک دشمن کو شکست نہیں دے دیں گی، سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اس وقت ایران کی سرحدوں سے ہزاروں کلومیٹر دور دشمن کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور یہ عمل اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کا مکمل مظہر ہے۔

انھوں نے اہواز میں منعقدہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس کی اس نمائش کو ایران اور اسلام کی دفاعی طاقت کا ایک معمولی حصہ قرار دیا اور کہا کہ دشمنوں کو چاہئے کہ اس دفاعی طاقت کی انتہا کا اندازہ لگائیں۔

ٹیگس