Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی ماہر: ایران کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا ایک بڑی غلطی

 امریکی ریٹائرڈ کرنل اور جریدے نیشنل انٹرسٹ کے تجزیہ کار ڈینیئل ایل ڈیوس نے کہا ہے کہ ایران کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا ایک بڑی غلطی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کا اعتراف کرتے ہوئے سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ریٹائرڈ کرنل اور جریدے نیشنل انٹرسٹ کے تجزیہ کار ڈینیئل ایل ڈیوس نے کہا ہے کہ ایران کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا ایک بڑی غلطی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کا اعتراف کرتے ہوئے سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔
سحر نیوز نے ایرنا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ڈیوس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ فلسطین میں دیمونا شہر پر ایران کے حملے نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ایران فوجی لحاظ سے مضبوط ہے اور امریکہ اور اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابل نفوذ نہیں ہے۔
ڈیوس نے مزید کہا کہ اگر جنگ کا خاتمہ مقصود ہے تو مختلف حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ محض یہ دعویٰ کرنا کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں، پروپیگنڈے کے لیے تو ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن اس سے اسرائیلی عوام یا خطے میں موجود امریکی افواج کو کوئی حقیقی تحفظ نہیں ملتا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا جائے اور سفارتی حل کی طرف بڑھا جائے، کیونکہ زمینی افواج کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوششیں صرف اسٹریٹجک ناکامی کو مزید گہرا کریں گی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس