Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • کینیا کےمسافر طیارہ کے حادثے پر ایران کی تعزیت

اس حادثے نے بوئنگ 737 میکس 8 کے نئے ماڈل کے حفاظتی نظام پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے کینیا کے مسافر بر دار طیارے کے المناک حادثے پر اس ملک کی حکومت،عوام اور حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ کل کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 157 افراد جاں بحق  ہو گئے۔ اس حادثے نے بوئنگ 737 میکس 8 کے نئے ماڈل کے حفاظتی نظام پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

 اتوار کی صبح 8 بج کر 38 منٹ پرادیسہ بابا کے بولے ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز کا کچھ منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بعد ازاں ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے، جبکہ مسافروں میں 30 ممالک کے شہری سفر کر رہے تھے۔

ان ممالک میں کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، ہندوستان، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل کے شہری شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہندوستان کے 4 شہری اور اقوام متحدہ کے کئی افراد بھی  شامل ہیں۔

ٹیگس