دنیا میں ایرانی فوج کتنی ہے طاقتور!!!
دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور نے 2019 کی اپنی فہرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں ۔
گلوبل فائر پاور کی فہرست میں ایرانی فوج کا 14واں مقام ہے۔
فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر، چین دوسرے، روس تیسرے اور پھر ہندوستان چوتھے مقام پر ہے۔ ہندوستان کے بعد فرانس کی فوج ہے، اس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک کا نام پیش کیا گیا ہے۔
اس رینکنگ کے لئے ممالک کو 55 معیاروں پر پرکھا گیا ہے۔ ان میں فوجی وسائل، طبیعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور چین کو باقی ممالک کی بہ نسبت فوجی طاقت کی بہ نسبت زیادہ نمبر دیئے گئے ہیں ۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، فہرست میں امریکا، روس، چین، ہندوستان، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر، برازیل اور ایران بالترتیب دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔
مشرق وسطی میں مصر اور ترکی فوج کو ایران سے زیادہ طاقتور بتایا گیا ہے۔ 2018 میں ایرانی فوج کو 13ویں درجے پر رکھا گیا تھا۔
اس فہرست میں اسرائیل 2018 کی طرح ایران سے نیچے ہے، اسرائیل کو 2019 میں بھی 16ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کو 25 نمبر پر جگہ ملی ہے۔