Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  •  یوم اسلامی جمہوریہ ایران، پورے ایران نے قومی جوش و جذبے سے منایا

آج ایران بھر میں یوم اسلامی جمہوریہ منایا گيا۔

یکم اپریل سن انیس سو اناسی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے محض دو مہینے کے اندر، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر ایک ریفرینڈم کرایا گیا جس کے تحت ایرانی عوام کے سامنے اسلامی جمہوریہ نظام یا کسی دوسرے نظام کا سوال پیش کیا گیا جس میں اٹھانوے فیصد رائے دہندگان نے اسلامی جمہوریہ نظام کے حق میں ووٹ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

اس دن کی یاد میں ایران بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم جگہ جگہ نصب اور لہرایا جاتا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے ہر شہر اور قصبے میں خصوصی اور شاندار پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ایرانی عوام اس دن، بانی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ نظام کے اقدار سے تجدید عہد کرتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مختلف قومی اداروں اور تنظیموں کے جانب سے بھی اس موقع پر خصوصی پیغامات جاری کئے جاتے ہیں۔ اس سال بھی عالمی اداروں اور تنظیموں نے اس دن کی مناسبت سے ایران کے صدر کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کئے۔

 

ٹیگس