Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • غزہ سے آئی ایسی خبر جس نے دنیا کو چونکا دیا! یونیسیف کی تازہ رپورٹ دل دہلا دینے والی

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق  یونیسیف نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کی وعده خلافی اور غزہ پٹی میں شدید بمباری اور زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے نتیجے میں کم از کم 322 بچے ہلاک اور دیگر 609 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں پچھلے دس دن کے دوران روزانہ سو سے زائد بچے شہید یا معذور ہو چکے ہیں۔

یونیسیف نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر ہو گئے تھے اور انہوں نے عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لی تھی۔ تنظیم کے مطابق ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو جنوبی غزہ پٹی میں خانیونس میں ناصر ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی نے ایک حفاظتی جال فراہم کیا جس کی غزہ کے بچوں کو اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا، ’بچے اب ایک بار پھر مہلک تشدد اور محرومی کے بھنور میں ڈوب گئے ہیں۔

اسرائیل نے تقریباً دو ہفتے قبل 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کی تھی اور پھر اس علاقے میں ایک نئی زمینی کارروائی شروع کی تھی، جس سے حماس کے ساتھ جنگ ​​میں تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کو ختم کر دیا جو متعلقہ مذاکرات میں تعطل کے بعد تھا۔ غزہ پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سےاسرائیلی حملوں میں کم از کم 1001 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس