Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • عراق کی حکومت اور قوم کے نام ایران کا تعزیتی پیغام

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے عراق کے دریائے دجلہ میں سیاحتی کشتی غرق ہونے کے سانحے پر، جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ، عراق کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

بہرام قاسمی نے جمعرات کی رات ایک پیغام میں پیش آنے والے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، حاثے کے شکار افراد کے لواحقین، عراق کی حکومت اور قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل عراق میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عراق کی حکومت، قوم اور حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

موصل کے قریب الغابات کے علاقے میں دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے پیش آنے والے سانحے میں تقریبا سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس