Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کےایران مخالف بیان پر ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کےایران مخالف بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مشرق وسطی کے حساس علاقے میں اپنے عزائم میں ناکامی کے بعد دھونس و دھمکی پر اتر آیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے حزب اللہ اور ایران مخالف بیان دینےنیزغاصب صہیونی حکومت کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح اور کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو بیروت میں لبنانی عوام کے خلاف تحریک آمیز بیان دیکر خطے کے امن  و استحکام کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل پیرا رہےگا اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کو علاقے پر مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

ٹیگس