رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے یوم معلم کی آمد کی مناسبت سے ملک کے بعض معلمین اور مدرسین نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے یوم معلم کی آمد کی مناسبت سے آج صبح ملک کے بعض معلمین اور مدرسین نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاساتذہ کے اہم مقام اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس ملاقات کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ استاد علامہ شہید مرتضی مطہری 2 مئی 1979ء کو سیاسی و فکری اہمیت کے حامل اہم ترین اجلاس میں شرکت کرکے باہر نکل رہے تھے کہ علم کے دشمنوں نے آپ کے سر پر گولی مار کر آپ کو شہید کردیا ۔ اس کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے۔
اس دن کو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور رتبے کو بلند کرنا اور علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔