May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • جان بولٹن سیکورٹی اور عسکری معاملات سے لاعلم : ایران

ایران نے کہا ہے کہ جان بولٹن سیکورٹی اور عسکری معاملات سے لاعلم ہیں۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کی حالیہ ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی مشیر سلامتی جان بولٹن کی باتیں دکھاوے کے سوا کچھ نہیں اور نہ ہی انہیں سیکورٹی اور عسکری معاملات سے متعلق کچھ معلوم ہے.

سنیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی بحری بیڑا ابھی نہیں بلکہ 21 روز پہلے سے ہی بحیرہ روم میں موجود ہے لہذا جان بولٹن کی حالیہ باتوں کا مقصد صرف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔

انہوں نے علاقائی بحران کے سامنے امریکی فوج کی مسلسل شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکہ ایرانی مسلح افواج کی طاقت اور صلاحیت کو آزمانے کی غلطی کرے گا.

واضح رہے کہ جان بولٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اپنا ابراہم لنکن نامی جنگی بحری بیڑا خطے میں تعینات کر رہا ہے تا کہ ایران کو واضح پیغام بھیجا جاسکے.

ٹیگس