جوہری ہتھیار عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ : ایران
اسلامی جہوریہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی نظرثانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور پوری انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے.
اسلامی جہوریہ ایران کے نمائندے علی رباط جزی نے این پی ٹی معاہدے کی نظر ثانی سے متعلق اقوام متحدہ میں منعقدہ تیسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے اور اس خطرے کو ٹالنے کے لئے تمام مہلک ہتھیاروں کف تلف کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ ان پی ٹی معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنائیں جو مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کا واحد ذریعہ ہے ۔
ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک این پی ٹی معاہدے پر اچھی طرح عمل کررہے ہیں جبکہ بدقسمتی سے بعض جوہری طاقتیں اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض دیگر جوہری طاقتوں کے ناجائز صہیونی حکومت کے ساتھ جوہری تعاون ان پی ٹی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس نے جوہری عدم پھیلاؤ نظام کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں.علی رباط جزی کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کا جوہری پروگرام عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کا نتیجہ ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔