ایران میں پیٹروکیمیکل سرمایہ کاری کے مذاکرات
ایران کے پیٹروکیمیکل کمپنی کے سرمایہ کاری کے امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں پیٹروکیمیکل کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے پیٹروکیمیکل کمپنی کے سرمایہ کاری کے امور کے سربراہ حسین علی مراد نے اس بارے میں کہا ہے کہ اس وقت ایران اور یورپ و ایشیا کے مختلف ملکوں اور کمپنیوں کے درمیان دونوں فریقوں کے فوائد و مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد تمام تر زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود مختلف غیر ملکی کمپنیوں نے پیٹروکیمیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق تہران کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر علیحدہ ہونے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو عالمی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔