May ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • خرم شہر کی آزادی اسلام کے جانبازوں کی استقامت و مزاحمت کی مظہر

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے خرم شہر کی آزادی کو اسلام کے جانبازوں کی استقامت و مزاحمت اور قومی عزم و ارادے کی مظہر قرار دیا ہے۔

تین خرداد مطابق چوبیس مئی کی تاریخ خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ ہے جب انیس سو بیاسی میں بیت المقدس کارروائی کے دوران اس شہر عراقی فوج کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔
ایران کے اس شہر پر عراق کی اس وقت کی بعثی حکومت کا پانچ سو اٹھٹر روز تک قبضہ رہا جس کے بعد ایرانی جیالوں نے بیت المقدس کارروائی کرکے اس شہر کو آزاد کو آزاد کرایا تھا۔
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں خرم شہر کی آزادی کی مبارک باد کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تسلط پسندانہ نظام کی ناپاک سازشوں اور اس کی جانب سے پیدا کئے جانے والے مسائل و مشکلات کے مقابلے میں اور اسی طرح عالمی مسائل میں ایک بااثر اور علاقائی طاقت کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ظہور اور ایران کی حقانیت کا ثابت ہونا ایسے ثمرات اور کامیابیاں ہیں جو مسلط کردہ جنگ میں ایران کو حاصل ہوئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں خاص طور سے امریکہ کی ہر طرح کی منھ زوری کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

ٹیگس