May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے عالمی یوم القدس ریلیوں میں بھرپورطریقے سے شرکت کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ۔

ایران بھر سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، کروڑوں افراد نے جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری تھے آج جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے ۔

آج رمضان المبارک کے با برکت مہینے کا آخری جمعہ ہے جسے جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے فلسطینیوں سے یکجہتی اور عالمی خونخوار اسرائیل سے اظہار نفرت و بیزاری  کیلئے اس دن کو عالمی یوم القدس کا نام دیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرکی طرح ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کروڑوں فرزندان اسلام نے مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

 

ٹیگس