آزادی اظہار رائے کے نام پر ایران کے خلاف امریکی پروپیگنڈہ بے نقاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بین الاقوامی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیاہے۔
اخبارگارڈین کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے بھاری فنڈنگ کرتا رہاہے جس کے بعد امریکا نے بھانڈا پھوٹنے پر ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی۔
امریکی فنڈنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ ایران کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے امریکا بھاری رقوم خرچ کرتا رہا، ایران سے متعلق پروپیگنڈا کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران پروپیگنڈا منصوبے کی خود نگرانی کرتا رہا، ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کے تحت اپنے ٹویٹس بھی واپس لینا پڑ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا مختلف ممالک کے بارے میں جان بوجھ کر منفی تاثر ابھارتا ہے، امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بھی ہوا دینے لگا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے ادارے بھاری معاوضے پر مقامی افراد کو بھرتی کرتے ہیں اور ان ممالک کے خلاف اپنی مرضی کی زہر افشانی کراتے ہیں۔ اور وائس آف امریکا اس سلسلے میں منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔