چین کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ ایک طرح کی اقتصادی دہشت گردی ہے ، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے چین کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک قسم کی اقتصادی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان موجودہ تجارتی جنگ، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کی سطح سے بھی اوپر پہنچ سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اعداد و شمار اور تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ سے آئندہ دو برسوں میں دنیا کی ناخالص اندرونی پیداوار، چھے ارب ڈالر مالیت تک کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر غربت بڑھے گی اور دنیا میں معیار زندگی بھی گھٹ جائے گا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی معاہدوں سے باہر نکلنے کے نتیجے میں کشیدگی و بحران میں اضافہ کرنے والے امریکی رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملکوں کو نقصان پہنچا کر ماضی کا اپنا مقام بچانے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔