ایران کی جانب سے مصر میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کے علاقے سینا میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سید عباس موسوی نے مصری فورسز پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کا مقصد اسلامی اور علاقائی ممالک کی توجہ فلسطین جیسے عالم اسلام کے اہم مسائل سے ہٹانا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف تمام علاقائی ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔
مصری ذرائع کے مطابق جزیرہ نما سینا میں مختلف چک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔