Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی تعلقات میں ہٹ دھرمی کے مظاہرے پر ایران و ترکی کی مخالفت

ایران اور ترکی کے صدور نے علاقے میں خودسری اور غیر قانونی پابندیوں کے نفاذ کے حربوں پر اپنی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں سیکا اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے گفتگو میں ایران اور ترکی کے درمیان علاقائی تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ علاقائی مسائل منجملہ آستانہ عمل اور شام کی تعمیرنو کے شعبوں میں روس کے ساتھ دو طرفہ اور سہ فریقی تعاون بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے بھی مفاد میں ہے۔

اس ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور ترکی کے تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں اور دو طرفہ نیز علاقائی سطح پر ان تعلقات کا فروغ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کے صدر نے امیر قطر سے بھی گفتگو میں علاقائی ملکوں کے امن و استحکام کو ایک دوسرے سے مربوط قرار دیا اور کہا کہ ایران علاقے کے ملکوں کے درمیان اعتدال، برادری، مصلت اور دور اندیشی کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران، پڑوسی ملکوں خاص طور سے قطر کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

اس ملاقات میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے تمام اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس